فضیلہ قاضی نے ساس کے رویوں کی اصل وجہ واضح کر دی

فضیلہ قاضی نے ساس کے رویوں کی اصل وجہ واضح کر دی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے ساس کے رویوں سے متعلق معاشرتی رویے اور غلط فہمیوں پر کھل کر بات کی ہے۔

وہ حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے کہا کہ ساس کے بدلتے رویے کو صرف منفی انداز میں نہیں دیکھنا چاہیے بلکہ اس کے پیچھے موجود نفسیاتی اور جسمانی عوامل کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔فضیلہ قاضی کے مطابق اکثر خواتین جب ساس بنتی ہیں تو وہ عمر کے اس حصے میں ہوتی ہیں جہاں ہارمونل تبدیلیاں، خاص طور پر پری مینوپاز، ان کے جذبات اور مزاج پر اثر ڈالتی ہیں۔ ان تبدیلیوں کی وجہ سے بعض اوقات وہ زیادہ حساس، جذباتی یا خود احتسابی کا شکار ہو جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں اکثر یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ بیٹوں کی شادی کے بعد ساس کا رویہ بدل جاتا ہے، لیکن اس کی اصل وجوہات کو سمجھنے کی کوشش کم کی جاتی ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ماضی میں ان تبدیلیوں کے بارے میں آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے خواتین خود بھی اپنے جذبات کو سمجھ نہیں پاتیں، جس سے خاندانی تعلقات میں غلط فہمیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ان کے مطابق ضروری ہے کہ ساس کے کردار کو صرف سخت یا منفی زاویے سے نہ دیکھا جائے بلکہ ان کی ذہنی اور جسمانی کیفیت کو بھی مدنظر رکھا جائے تاکہ خاندانی تعلقات زیادہ بہتر اور متوازن رہ سکیں۔