ساس بہو کے تعلقات کی مشکلات کی اصل وجہ، سینئر اداکار نے بیان کردی

ساس بہو کے تعلقات کی مشکلات کی اصل وجہ، سینئر اداکار نے بیان کردی

ویب ڈیسک: پاکستان کے سینئر اداکار محسن گیلانی نے حال ہی میں نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کرتے ہوئے اداکارہ عائشہ خان اور اداکار فردوس جمال کی زندگی کے حوالے سے اہم انکشافات کیے اور ساس اور بہو کے درمیان گھریلو جھگڑوں کی اصل وجہ بیان کی۔

ساس بہو کے جھگڑوں کی اصل وجہ:
محسن گیلانی نے کہا کہ گھر کو جوڑ کر رکھنے میں سب سے اہم کردار ماؤں کا ہوتا ہے، چاہے وہ لڑکے کی ماں ہوں یا لڑکی کی ماں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ جب بہو شادی کرکے سسرال آتی ہے تو ساس یہ سوچتی ہے کہ اس کا بیٹا چھین لیا گیا، جبکہ لڑکی کے گھر والے اپنی بیٹی کے بغیر گزارہ کرنے میں فکر مند رہتے ہیں۔ لڑکی کی ماں اپنی بیٹی کو یہ سکھاتی ہے کہ شادی کے بعد الگ گھر بنانا چاہیے۔

گھر میں تعلقات اور مسائل:
محسن گیلانی نے مزید کہا کہ جب لڑکی شادی کے بعد ساس کے ساتھ رہتی ہے تو بیٹا پس جاتا ہے، کیونکہ وہ نئی دلہن کو وقت دینا چاہتا ہے، جبکہ ساس اس پر شک کرتی ہے اور مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لڑکی کی ماں بھی اکثر بیٹی کے ساتھ فون پر باتیں کرنے میں مصروف رہتی ہیں، جس سے لڑکی اپنا گھر نہیں بنا سکتی۔

تجویز اور مشورہ:
محسن گیلانی نے کہا کہ ہر لڑکی کو چاہیے کہ وہ سسرال میں ہر رشتے سے محبت کرے اور ساس کو چاہیے کہ بہو کو اپنی بیٹی سمجھے۔