شوہروں کو ہر بات نہیں بتانی چاہیے: فضیلہ قاضی

شوہروں کو ہر بات نہیں بتانی چاہیے: فضیلہ قاضی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے شادی شدہ خواتین کے لیے ایک اہم اور دلچسپ مشورہ دیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی زندگی کے تجربات اور دوستی کے حوالے سے گفتگو کی۔فضیلہ قاضی نے بتایا کہ انہیں اپنے بھائیوں، بیٹوں اور شوہر سے بہت اچھی دوستی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ان کے پاس کوئی بیٹی یا بہن نہیں ہے، اس لیے وہ اپنے بھائیوں اور بیٹوں سے ساری باتیں کر لیتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ شوہروں کے ساتھ زیادہ باتیں نہیں کرتی کیونکہ شوہر دل میں بات رکھتے ہیں اور موقع ملنے پر طعنہ بھی دے دیتے ہیں۔ 
اداکارہ کا کہنا ہے کہ شوہروں کے اندر کی عورت بدلہ لینے کے لیے جاگ سکتی ہے، اس لیے انہیں ہر بات نہیں بتانی چاہیے۔ انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے تجربے سے سیکھا ہے کہ شوہروں کو ساری باتیں بتانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا، اور اگر نہ بھی بتائیں تو کوئی نقصان نہیں ہوتا۔ فضیلہ قاضی نے یہ بھی مشورہ دیا کہ شادی شدہ خواتین کو چاہیے کہ وہ اپنے شوہروں کو ساری باتیں نہ بتائیں تاکہ ذہنی سکون اور بہتر تعلقات قائم رہ سکیں۔