فضیلہ قاضی اور غزل صدیقی نے اپنے خاندان کے لیے کیریئر کی قربانی دی

فضیلہ قاضی اور غزل صدیقی نے اپنے خاندان کے لیے کیریئر کی قربانی دی

پاکستان کی معروف اداکارائیں فضیلہ قاضی اور غزل صدیقی نے حال ہی میں ایک شو میں اپنی زندگی کے اہم فیصلوں اور قربانیوں پر گفتگو کی۔

 دونوں اداکاراؤں نے اپنے کیریئر کے عروج پر خاندان کے لیے دی جانے والی قربانیوں پر کھل کر بات کی اور اس بات کا اظہار کیا کہ خاندان کے لیے قربانی دینا ان کے لیے فخر کی بات ہے۔فضیلہ قاضی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ جب میں نے ایک نئے ٹی وی چینل میں کام شروع کیا تھا، تو میں بہت کامیاب ہو سکتی تھی، لیکن میرے شوہر قیصر نے چاہا کہ میں یہ نوکری چھوڑ دوں۔ ان کا کہنا تھا کہ "جب میں گھر آتا ہوں تو خود کو یتیم محسوس کرتا ہوں کیونکہ گھر میں عورت موجود نہیں ہوتی۔" فضیلہ نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ صرف شوہر کی خواہش پر نہیں بلکہ ان کی اپنی اندرونی خواہش تھی کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزاریں اور ایک خوبصورت گھر بنائیں۔

اداکارہ غزل صدیقی نے بھی اپنی زندگی کا اہم فیصلہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ جب ان کے شوہر نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی تھی، تو انہوں نے چاہا کہ ان کا بیٹا بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کرے۔ جب ان کا بیٹا 11 سال کا ہوا تو وہ پاکستان چھوڑ کر کینیڈا ہجرت کر گئے۔ غزل نے کہا کہ ان کی کوشش تھی کہ بیٹا ان کے کلچرل ویلیوز کے ساتھ پروان چڑھے اور یہ تربیت صرف ایک ماں ہی دے سکتی ہے، اس لیے انہوں نے یہ فیصلہ کیا۔غزل صدیقی نے اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ ان کے شوہر نے ان کی صلاحیتوں کو سمجھا اور ان کے آگے بڑھنے میں مدد کی، اور کینیڈا پہنچنے کے بعد انہوں نے خود ان کا ریزیومے بڑے میڈیا نیٹ ورکس کو بھیجا تاکہ وہ اپنے میزبانی کے شوق کو وہاں بھی جاری رکھ سکیں۔