پاکستان کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے یومِ آزادی کے موقع پر اعلان کیے گئے صدارتی اعزازات میں شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔ فضیلہ قاضی کو شاندار خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز 3 دہائیوں بعد ملنا میرے لیے باعث فخر ہے اور یہ میرے پیارے پاکستان اور مداحوں کی غیرمتزلزل حمایت کے بغیر ممکن نہ ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ 23 مارچ 2026 کو اعزاز وصول کرنے کے لیے بے صبری سے انتظار کر رہی ہیں اور بہترین کارکردگی کے لیے کوشش جاری رکھیں گی۔حکومتِ پاکستان نے یومِ آزادی کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو قومی اعزازات سے نوازنے کا اعلان کیا ہے، جو 23 مارچ 2026 کو یومِ پاکستان پر پیش کیے جائیں گے۔