عازمینِ حج کی روانگی جاری 8ہزار753مدینہ پہنچ گئے

اسلام آباد ،مدینہ منورہ (خصوصی رپورٹ) پاکستان سے عازمینِ حج کی مدینہ منورہروانگیکا سلسلہ جاری،پری حج فلائٹ آپریشن کے تحت ابتک مجموعی طور پر 8ہزار753 پاکستانی عازمین مدینہ پہنچ چکے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق پاکستانی عازمینِ حج نے مدینہ پہنچ کر ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کی اور روضہ رسولؐ پر حاضری دی۔کوآرڈینیٹر مدینہ کاشف حسین نے وزارتِ مذہبی امور کے دیگر حکام کے ہمراہ عازمین کا ان کیرہائش گاہوں پر استقبال کیااوران کے اعزاز میں استقبالیہ بھی دیا۔ پاکستان کی وزارتِ مذہبی امور کے مطابق عازمینِ حج 18 اپریل سے شروع ہونے والی حج پروازوں کے ذریعے سب سے پہلے مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔