چند ہزار خالی نشستوں پر ’’پہلے آئیے پہلے پائیے‘‘کی بنیاد پر درخواستوں کی وصول جاری رہے گی
(لاہور(خصوصی رپورٹر) وزارتِ مذہبی امور نے حج درخواست گذاروں کو بڑی خوش خبری سنا دی۔ 10 دسمبر تک درخواستیں جمع کروانے والے تمام 79 ہزار عازمینِ حج کامیاب قرار دے دیے۔ چند ہزار خالی نشستوں پر پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر درخواستوں کی وصول جاری رکھنے کا فیصلہ۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق گذشتہ ایک ہفتہ کی توسیع کے دوران 10 ہزار سے زائد نئی درخواستیں جمع ہوئیں۔ عازمینِ حج کے اصرار پر چند ہزار خالی نشستوں پر "پہلے آئیے پہلے پائیے" کی بنیاد پر درخواستوں کی وصولی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ حج کوٹہ مکمل ہوتے ہی درخواستیں روکنے کا اعلان کیا جائے گا۔ وزارتِ مذہبی امور نے نئے حج درخواست گذاروں کو ہدایت کی ہے کہ درخواست جمع کروانے کے بعد متعلقہ بینک سے کمپیوٹرائزڈ رسیدضرور حاصل کریں۔ کمپیوٹرائزڈ رسید پر درج تاریخ اور وقت کے حساب سے "پہلے آئیے پہلے پائیے" کا فیصلہ کیا جائے گا۔