ریاض(آئی این پی) سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے زائرین کو بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے اردو سمیت 16 زبانوں میں ڈیجیٹل گائیڈ جاری کردی ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رہنما ضوابط وزارت کی ویب سائیڈ صوتی صورت میں بھی موجود ہیں جنہیں ڈاون لوڈ کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔مختلف ممالک سے آنے والے زائرین کی رہنمائی کے لیے وزارتِ حج وعمرہ نے اردو، انگلش، عربی، ترکی، فرانسی، فارسی، ازبکی، انڈونیشی اوردیگر زبانوں میں اہم معلومات فراہم کی ہیں۔