ابوظہبی(آئی این پی )متحدہ عرب امارات میں امسال عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے 6 ریاستوں میں 52 طبی مراکز قائم کردیئے گئے ہیں۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی تمام ریاستوں میں امسال حج کے خواہشمندوں کو انفلوائنزا سے بچائو کے لیے ویکسین لگانے اور ان کا طبی معائنہ کرنے کے لیے دبئی کے علاوہ الفجیرہ، عجمان و دیگر ریاستوں میں مختلف مقامات پر طبی مراکز نے کام شروع کردیا ہے۔