مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کیلئے 31ارب منظور

لاہور( خصوصی رپورٹ)پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے71ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کے لئے 31ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ ڈاکٹر نعیم رو?ف نے کی۔ اجلاس میں جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں گوجرانوالہ بائی پاس سے ایم ٹو خانقاہ ڈوگراں انٹرچینج سڑک کی تعمیر و مرمت کے لیے 2ارب،فتح جنگ ڈھلیاں تلاگنگ روڑ سے کھرارل ڈیول کیرج وے کی تعمیر و مرمت کے لیے 2ارب 24کروڑ ،کشمیری بازار کی توسیع کیلئے6ارب روپے ،پنجاب کے مختلف ٹیریٹری کیئر ہاسپٹلز میں 150 آئی سی یو بیڈز بمعہ وینٹیلیٹرز کی فراہمی کے لیے 1ارب 50کروڑ ، پی پی آئی سی تھری راولپنڈی فیصل اباد گوجرانوالہ ملتان اور سرگودھا کی ان گوئنگ سکیمز کے لیے17 ارب ،پنجاب میں ریجنل ریلوے ٹریکس کی فیزیبلٹی سٹڈی کے لیے 1ارب 40کروڑ ،لاہور سے راولپنڈی ہائی سپیڈ ریل گاڑی چلانے کی فیزیبلٹی اور سیڈ منی کے لیے 82کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری شامل ہے۔ صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں پنجاب رورل سسٹینیبل واٹر سپلائی اینڈ سینیٹیشن پروجیکٹ کے پوزیشن پیپر کی منظوری بھی دی گئی۔