ایس پی ڈولفن کا مختلف سیکٹرز کا اچانک دورہ

لاہور (کرائم رپورٹر)ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے لاہور بھر کے مختلف سیکٹرز کا اچانک دورہ کیا اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ایس پی نے پہلے فیز میں کینٹ اور ماڈل ٹاوٓن کی ٹیموں کو چیک کیا اور بعد ازاں صدر سرکل، رائیونڈ، جیا بگا، مانگا منڈی اور نواب ٹاوٓن کی ٹیموں کا معائنہ کیا۔ایس پی ڈولفن نے موقع پر 15 کالز پر ریسپانس کے طریقہ کار کا جائزہ لیا اور ٹیموں سے سٹریٹ کریمنلز، اشتہاریوں اور عادی ملزمان کے خلاف کارروائیوں سے متعلق معلومات حاصل کیں۔