وزیر اعلیٰ آسان کاروبار کارڈ کیلئے 9 ارب 50کروڑ روپے رکھے گئے ہیں
لاہو ر (کرائم رپورٹر)پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2024-25 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 64 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 5 ترقیاتی سکیموں کے لئے مجموعی طور پر 31 ارب87کروڑ 48لاکھ 40ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دید ی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب آسان کاروبار فنانس سکیم 9 ارب 50کروڑ روپے، وزیر اعلیٰ پنجاب آسان کاروبار کارڈ کیلئے 9 ارب 50کروڑ روپے منظور کئے گئے۔