لاہو ر (کرائم رپورٹر)پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 25-2024 کے 49ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 9ترقیاتی سکیموں کے لئے مجموعی طور پر 53 ارب روپے سے زائد فنڈز کی منظوری دید ی۔ لاہور میں شوق چوک تا شوکت خانم، خیابان فردوسی سیوریج کی بہتری کیلئے 1 ارب 90کروڑ روپے کی منظوری ہوئی۔