اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ میں ریلوے ٹریک عبور کرتے خاتون ٹرین کی زدمیں آ کر جاں بحق ہوگئی،ریسکیوذرائع کے مطابق جنرل بس سٹینڈ کے قریب سے ایک خاتون ریلوے ٹریک عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی دم توڑ گئی، جس کی شناخت محلہ شورہ کوٹھی اوکاڑہ کی رہائشی 40سالہ کرن بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔حادثے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کر دیں اور ضروری کارروائی کے بعد خاتون کی لاش کو ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔