لڑکی دارالعلوم حقانیہ کے سامنے ،نوجوان سلمان حکیم آبادکیقریب ٹرین تلے آیا
نوشہرہ (خصوصی رپورٹ) دو مختلف مقامات پر 17سالہ لڑکی اور22سالہ نوجوان ٹرین تلے آکرجاں بحق ہوگئے۔ریسکیو 1122کے مطابق اکوڑہ خٹک دارالعلوم حقانیہ کے سامنے ایک 17سالہ لڑکی ریل کی پٹڑی عبور کررہی تھی کہ اچانک ریل کے آنیپر اس کی زد میں آکر جان کی بازی ہارگئی،پولیس کے مطابق تاحال جا ں بحق لڑکی کی شناخت نہ ہوسکی،لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔دوسرا واقعہ نوشہرہ کینٹ حکیم آباد کے قریب پیش آیا جہاں پر کراچی کارہائشی22 سالہ نوجوان سلمان ریل کی زد میں آگیا، کالج سے گھر جاتے ہوئے نوجوان سلمان نے کانوں میں ائیر برڈز لگارکھے تھے جس کی وجہ سے وہ ٹرین کی آواز نہ سن سکا اورحادثے کاشکارہوگیا۔