ٹرین کی زدمیں آ رکر50سالہ شخص جاں بحق

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقے قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں 50 سالہ شخص ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق متوفی ریلوے لائن عبور کر رہا تھا کہ اسی دوران تیز رفتار ٹرین آ گئی جس کی زد میں آ کر وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ متوفی کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ متوفی کی شناخت کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔