مریدکے(خصوصی رپورٹ) سندھ کے رہائشی دو محنت کش کھوڑی کے نزدیک ٹرین کی زد میں آ گئے،ایک جاں بحق، دوسرا شدید زخمی ہوگیا،بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز صوبہ سندھ سے آنیوالے ہندو برادری کے دو محنت کش جو دھان کی فصل کی کٹائی کے لیے مریدکے آئے تھے۔ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے ٹرین سے ٹکرا کر 45 سالہ چھوٹا زخمی ،جبکہ 30سالہ کشور جان کی بازی ہارگیا، تھانہ صدر پولیس نے زخمی اور لاش مریدکے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال پہنچا دی۔