سڑک پارکرتے رکشہ کی زدمیں آکر5سالہ بچہ جاں بحق

پاکپتن(خصوصی رپورٹ) 17 والی پلی کے قریب 5 سالہ بچہ سڑک عبور کرتے ہوئے تیز رفتار رکشے کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا، ریسکیو ذرائع کیمطابق جاں بحق ہونے والے 5 سالہ بچے کی شناخت علی احمد کے نام سے ہوئی ہے جو 17 والی پلی کا ہی رہائشی تھا ،ریسکیو ملازمین کی جانب سے لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال عارف والا منتقل کر دیا گیا ہے۔