بلوچستان میں پاک فوج، فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ آپریشن شعبان بدستور جاری ہے، جس کے دوران سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف فضائی اور زمینی کارروائیاں کر رہی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تازہ کارروائیوں میں مزید 5 دہشت گرد ہلاک کیے گئے، جس کے بعد آپریشن شعبان کے دوران مارے جانے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 76 ہو گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 جولائی سے جاری آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (IBOs) میں اب تک مجموعی طور پر 114 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، جبکہ آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ حالیہ کارروائیوں کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔برآمد ہونے والے سامان میں ایم فور رائفلیں، سب مشین گنز (SMGs)، راکٹ لانچر، موبائل فونز اور دیگر جنگی سازوسامان شامل ہے، جنہیں مزید تفتیش کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔