کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے مات دیدی

کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے مات دیدی

پی ایس ایل 11 کے 34 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 
کراچی کنگز نے 200 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ نمایاں بلے بازوں میں ڈیوڈ وارنر نے 63 رنز، خوشدل شاہ نے 44 رنز اور معین علی نے 39 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز کے عبید شاہ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس کامیابی کے بعد کراچی کنگز کے پوائنٹس کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔