پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز نے حیدرآباد کنگز مین کو 69 رنز سے ہرا دیا

پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز نے حیدرآباد کنگز مین کو 69 رنز سے ہرا دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے حیدر آباد کنگز مین کو 69 رنز سے شکست دے دی۔

200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں حیدر آباد کنگز مین کی پوری ٹیم 130 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔حیدر آباد کنگز مین کی جانب سے کپتان مارنس لیبوشین 26 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ رائلی میریڈیتھ 19، صائم ایوب 17 اور حسان خان 14 رنز اسکور کر سکے۔لاہور قلندرز کی جانب سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکندر رضا، حارث رؤف اور عبید شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔