پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے ایک اہم میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔لاہور قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق 33 اور حسیب اللہ خان 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔کراچی کنگز کی جانب سے معین علی، میر حمزہ اور ایڈم زمپا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں کراچی کنگز نے 129 رنز کا ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔کراچی کنگز کی جانب سے محمد وسیم نے 38 رنز کی اہم اننگز کھیلی، جبکہ سعد بیگ اور معین علی نے 18، 18 رنز اسکور کیے۔لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
لاہور قلندرز کی ٹیم:
شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، پرویز حسنین ایمون، حسیب اللہ خان، سکندر رضا، اسامہ میر، حارث رؤف، مستفیض الرحمن اور عبید شاہ۔
کراچی کنگز کی ٹیم:
ڈیوڈ وارنر (کپتان)، محمد وسیم، سلمان آغا، سعد بیگ، معین علی، خوشدل شاہ، اعظم خان، عباس آفریدی، حسن علی، ایڈم زمپا اور میر حمزہ۔