پی ایس ایل سیزن 11 میں کراچی کنگز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے راولپنڈیز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی۔
کراچی کنگز نے 198 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اعظم خان 74 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ ڈیوڈ وارنر نے 50 رنز بنائے۔ سلمان علی آغا نے 29 اور محمد وسیم نے 23 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔راولپنڈیز کی جانب سے ڈیرل مچل نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد عامر اور نسیم شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔اس کامیابی کے بعد کراچی کنگز چھ پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔