پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ڈیوون کونوے 59 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ محمد فائق نے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 22 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی جبکہ سکندر رضا 33 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔اس سے قبل لاہور قلندرز کی جانب سے سکندر رضا 25 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ حسیب اللہ خان نے 19 رنز اسکور کیے۔ آصف علی 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کرس گرین نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عماد وسیم، شاداب خان اور رچرڈ گلیسن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔