پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کا آج سے آغاز ہو رہا ہے۔
افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔افتتاحی میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس سیشن کیے، جہاں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرنے کے لیے پُرعزم دکھائی دے رہے ہیں۔افتتاحی میچ آج شام 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جس کے لیے سیکیورٹی سمیت دیگر تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
دوسری جانب پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں نے بھی ٹریننگ سیشن کیے اور آپس میں پریکٹس میچ کھیلا۔ تاہم خراب موسم اور ہلکی بوندا باندی کے باعث پریکٹس میچ تاخیر سے شروع ہوا۔پی ایس ایل سیزن 11 کے آغاز پر شائقینِ کرکٹ میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔