فاروق عمر کیلئے چیف انجینئر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کا اضافی چارج

لاہور(خصوصی رپورٹ )لیسکو انتظامیہ نے چیف انجینئر میٹیریل مینجمنٹ فاروق عمر کو چیف انجینئر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا۔فاروق عمر چیف انجینئر او اینڈ ایم کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے، اضافی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں۔چیف انجینئر پی اینڈ ڈی فیصل زکریا 24 سے 31 اکتوبر تک عمرہ کیلئے رخصت پر ہیں، رخصت کے دوران فاروق عمر چیف انجینئر پی اینڈ ڈی کی ذمہ داریاں انجام دینگے، لیسکو انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔