قاہرہ(آئی این پی) مصری نوجوان نے ایک ساتھ تین لڑکیوں سے شادی کرکے سب کو حیران کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق مصری نوجوان کی تینوں بیویوں کا نام اسماء، بوسی اور امیرہ ہے ۔جن کا کہنا ہے کہ انہیں اس شادی پر کوئی اعتراض نہیں۔شادی کیلئے دلہا نے جہاں ایک ہی تقریب کا انعقاد کیا وہیں تینوں دلہنوں کے عروسی سنگھار کیلئے بھی ایک ہی سلون کا انتخاب کیا گیا۔اس انوکھی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نوجوان نے تینوں دلہنوں کو شادی کیلئے راضی کرنے سے متعلق بتایا کہ میری تینوں لڑکیوں سے محبت کی شادی ہے جس کیلئے میں نے بذات خود ان لڑکیوں کو راضی کیا، امیرہ میری پڑوسی اور پہلی محبت ہیں جس کے بعد مجھے بوسی اور پھر اسماء سے بھی محبت ہوگئی، پھر میں نے تینوں کو ایک ساتھ شادی کیلئے راضی کرلیا۔