لاہور(کرائم رپورٹر)نیو انارکلی پولیس نے عید شاپنگ کیلئے آئی اغوا مقدمہ میں مطلوب دو کم عمر بچیوں کو تلاش کر لیا۔ 8 سالہ آمنہ اپنی محلے دار کوثر کیساتھ نیو انارکلی بازار سے لاپتہ ہو ئی ، والدہ بازار میں محنت مزدوری کرتی تھی جو بچیوں کو شاپنگ کروا رہی تھی ،تلاش کے بعد تھانہ نیو انارکلی میں مقدمہ درج کرایاگیا۔ ایس پی سٹی نے تلاش کیلئے فوری ٹیم تشکیل دی جس نے چند گھنٹوں میں بچیوں کو بحفاظت تلاش کر لیا۔بچیوں کے بحفاظت ملنے پر والدہ نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دیں۔