لاہور(کرائم رپورٹر) برکی سیکٹر انچارج ڈولفن نے کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور منشیات فروش کوگرفتار کرلیا ۔ترجمان ڈولفن کے مطابق سیکٹر انچارج ڈولفن نے ملزم کو پنگالی روڈ پر مشکوک جانتے ہوئے چیک کیاملزم کے قبضہ سے 300 گرام چرس اورالیکٹرانک ترازو برآمد کر لیا۔ملزم مختلف علاقوں میں آن کال منشیات سپلائی کرتا ہے۔ملزم تصور کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ برکی کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔