لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی زیر نگرانی نواں کوٹ پولیس نے آن لائن پتنگ ساز و پتنگ فروش جہانگیر کو گرفتار کر کے سینکڑوں پتنگیں، گڈی کاغذ اور بانسی تیلے برآمد کر لیے۔ ملزم مختلف علاقوں میں آن لائن پتنگیں فروخت کرتا تھا۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے پولیس ٹیم کو شاباش دی اور عوام کو خونی کھیل سے بچنے کی ہدایت کی۔