لاہور میں آن لائن پتنگیں فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے خلاف پولیس کا کریک ڈا ئون جاری ہے۔ ایس پی اقبال ٹا ئون سدرہ خان کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او گلشن اقبال انسپکٹر رومان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم غلام مصطفی کو خفیہ اطلاع پر ڈونگی گرا ئونڈ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے 400 رنگ برنگے گڈے اور ڈور کی چرخی بر آمد کر لی گئی۔ایس پی اقبال ٹا ئون سدرہ خان کا کہنا ہے کہ ملزم سوشل میڈیا پر اشتہارات لگا کر ہری پور سے پتنگیں اور ڈور منگواتا تھا اور لاہور میں آن لائن فروخت کرتا تھاپولیس نے ملزم غلام مصطفی کے خلاف نئی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔