لاہور(کرائم رپورٹر)راوی روڈ پولیس نے پتنگیں تیار کر کے آن لائن فروخت کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا ۔ترجمان کے مطابق راوی روڈ پولیس نے دوران کاروائی پتنگ سازی و فروشی کے مرتکب ملزم افتخار کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی 80 تیار پتنگیں 600 سے زائد پتنگیں تیار کرنے والا خام مال بانسی تیلے گڈی پیپر سمیت دیگر سامان برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ ریکارڈ یافتہ ملزم دوران گرفتاری پولیس پارٹی کے ساتھ مزاحمت کرتا رہا۔