لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی چلڈرن ہسپتال پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے آن لائن ٹیکسی ڈرائیورز سے وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کے دوران ملزم تنویر کو ہسپتال سے ٹریس کرکے پکڑ کر مقدمہ درج کر لیا۔ ملزم مختلف اوقات میں چلڈرن ہسپتال آنے کی غرض سے آن لائن ٹیکسی بک کرتااورمطلوبہ لوکیشن پر پہنچ کر کال کے بہانے موبائل لیکر رفوچکر ہو جاتا تھا۔ ملزم چلڈرن ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین سے بھی چوری کی وارداتیں کر چکا ہے اورچوری ڈکیتی سمیت دیگر مقدمات میں ریکارڈ یافتہ بھی ہے۔