خاتون کو ہراساں ،سنگین نتائج کی دھمکیاں ،ملزم حولات بند

ملزم سلیم نے خاتون کو اکیلی دیکھ کر اشارے کیے اور شارع عام پر ہراساں کیا
لاہور(کرائم رپورٹر)باغبانپورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم کوگرفتار کرلیا۔ ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق ملزم سلیم نے خاتون کو اکیلی دیکھ کر اشارے کیے اور شارع عام پر ہراساں کیا۔خاتون کے منع کرنے پر ملزم  نے سنگین نتائجکی دھمکیاں دیں،متاثرہ خاتون ماریہ کی درخواست پر ملزم کو فوری گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔