گھر میں گھس کر خاتون سے ذیادتی، سنگین نتائج کی دھمکیاں

نامزد ملزم سہیل صادق گرفتار،خاتون اور اس کا خاوند ملزم کے گھر کام کرتے تھے
 خاتون نے تین ماہ قبل ملازمت چھوڑ دی تھی،ملزم خاتون کے خاوند کے ساتھ اس کے گھر آیا
لاہور (کرائم رپورٹر) برکی پولیس نے خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعہ میں ملوث ملزم کو فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کی ہدایت پر ایس ایچ او برکی عمران نواز نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم سہیل صادق کو حراست میں لے لیاپولیس کے مطابق متاثرہ خاتون اور اس کا خاوند ملزم کے گھر کام کرتے تھے۔ خاتون نے تین ماہ قبل ملازمت چھوڑ دی تھی جبکہ اس کا خاوند بطور ڈرائیور کام کرتا رہا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم مبینہ طور پر خاتون کے خاوند کے ساتھ اس کے گھر آیا اور اسے کسی کام کے بہانے بازار بھیج دیا۔ اس دوران ملزم نے خاتون کو مبینہ طور پر  زیادتی کا نشانہ بنایا اور واقعہ ظاہر کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔متاثرہ خاتون کی مدعیت میں ملزم سہیل صادق کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے کیس جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہیایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ خواتین کے استحصال میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او برکی عمران نواز اور پولیس ٹیم کو شاباش بھی دی۔