48 گھنٹوں میں 7 جرائم پیشہ سرکاری مہمان،حولات بند

 جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں: ایس پی اخلاق اللہ تارڑ 
لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹاؤن ڈویڑن پولیس جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ان ایکشن ہے نشتر کالونی پولیس نے 48 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع اور دوران سنیپ چیکنگ مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا گرفتار ملزمان میں 3 پتنگ باز، 2 منشیات فروش، 2 ناجائز اسلحہ رکھنے والے شامل ہیں ملزمان سے مجموعی طور پر 300 پتنگیں، چرخیاں، 2 کلو چرس اور اسلحہ برآمد کیا گیاملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیا ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں،