قصور(خصوصی رپورٹ)کارسرکار میں مداخلت اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ پرائس کنٹرول نائب تحصیلدار پتوکی عبدالمجید بگا نے پولیس تھانہ سٹی پتوکی میں مقدمہ درج کروایا کہ ملزم کاشف وغیرہ نے کار سرکار میں مداخلت اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیکر ارتکاب جرم کیا ہے جس پر پولیس تھانہ سٹی پتوکی نے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔