لاہور (کرائم رپورٹر) اسلام پورہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پان شاپ کی آڑ میں گٹکا فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم حماد پولیس سے بچنے کے لیے دکان میں چھپا کر گٹکا فروخت اور سپلائی کر رہا تھا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے درجنوں پیکٹ گٹکا بر آمد کر لیے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ایس پی سٹی فرحت عباس نے کہا کہ گٹکا مافیا کے خلاف کریک ڈا ئون جاری رہے گا اور ممنوعہ اشیاء کی خرید و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جائیں گی۔