لاہور(کرائم رپورٹر) گارڈن ٹاؤن ڈولفن سکواڈ نے ریپڈ ریسپانس سے شہری سے واردات ناکام بنا دی۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم شہری سے گن پوائنٹ پر کیش و موبائل چھین رہا تھا،پٹرولنگ پر مامور ٹیم واردات کی اطلاع پر فوری موقع پر پہنچ گئی، ڈولفن ٹیم نے ملزم کو گلزار انڈر پاس کے قریب راؤنڈ اپ کر لیا،گرفتار ملزم سے پستول،موٹر سائیکل،گولیاں اورمیگزین برآمدکرلیا۔ملزم یشوا ریکارڈ یافتہ ہے، مزیدکارروائی کیلئے تھانہ گارڈن ٹاؤن کے حوالے کر دیا گیا۔