شہری سے موبائل چھین کر فرار ہونیوالا ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ کی سنیچرز، سٹریٹ کریمنلز کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ قلعہ گجر سنگھ میں شہری سے سنیچنگ کی واردات کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم شہری سے موبائل چھین کر فرار ہوا تھا۔ ڈولفن ٹیم نے شہری کی نشاندہی پر تعاقب کے بعد ملزم کو راؤنڈ اپ کیا۔ ملزم کے قبضہ سے چھینا گیا موبائل و کیش برآمد کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم زاہد ریکارڈ یافتہ ہے۔ مزید کارروائی کیلئے تھانہ قلعہ گجر سنگھ کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈولفن سکواڈ سٹریٹ کرائم کی سرکوبی کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔