لاہور(کرائم رپورٹر)لاہورپولیس میثاق سنٹر زکے ذریعے مذہبی اقلیتوں کوخدمات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے۔ رواں سال صوبائی دارالحکومت میں قائم 3میثاق سنٹرزسے 4279سے زائداقلیتی شہریوں کو مختلف قانونی خدمات فراہم کی گئی ہیں۔یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے گذشتہ روز یہاں جاری اپنے بیان میں کہی ۔ترجمان نے بتایا کہ میثاق سنٹرز سے 511غیر مسلم شہریوں کوکریکٹر سرٹیفکیٹس جاری کئے ہیں۔ مختلف اضلاع کے 110افراد کوبھی کریکٹر سرٹیفکیٹس جاری کئے ہیں۔ میثاق سنٹرزسے 2849جنرل پولیس ویر ی فکیشنز کی گئی ہیں۔ اس دوران مختلف اضلاع کے691افراد کی پولیس ویری فکیشن بھی کی گئی ہیں۔ میثاق سنٹرز میں 55گمشدگی رپورٹس،32کریمینل رپورٹس اور 18بے وسیلہ افرادکی رپورٹس درج کی گئی ہیں۔ میثاق سنٹرزسے 13درخواست گزاروں کو ایف آئی آر کی نقول مہیا کی گئی ہیں لبرٹی،کاہنہ اورمزنگ میں قائم میثاق سنٹرزمیں مسیحی و دیگر اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے پولیس ملازمین کو تعینات کیا گیا ہے۔