لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور پولیس کی جانب سے قائم کردہ میثاق سنٹرز اقلیتی برادری کے تحفظ اور انہیں قانونی معاونت کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال کے دوران میثاق سنٹرز سے 3457 سے زائد اقلیتی شہریوں کو مختلف قانونی خدمات فراہم کی گئی ہیں۔635 غیر مسلم شہریوں اور دیگر اضلاع کے 127 افراد کو میثاق سنٹرز کے ذریعے کریکٹر سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، جبکہ 2101 افراد اور دیگر اضلاع کے 367 شہریوں کی پولیس ویری فکیشن بھی مکمل کی گئی۔میثاق سنٹرز میں 55 گمشدگی رپورٹس، 111 کریمینل رپورٹس اور 36 بے وسیلہ افراد سے متعلق رپورٹس بھی درج کی گئیں، جس سے اقلیتی برادری کو فوری اور شفاف قانونی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور پولیس تمام مذاہب کے شہریوں کو بلا تفریق خدمات فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہیاقلیتی شہریوں کو ان کے گھروں کے قریب قانونی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ انہیں کسی دشواری کا سامنا نہ ہومیثاق سنٹرز پر اقلیتی پولیس اہلکاروں کی تعیناتی بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عبادت گاہوں کے تحفظ سے لے کر قانونی معاونت تک، لاہور پولیس اقلیتی برادری کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے