200 طلباء و طالبات کا انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کی مختلف یونی ورسٹیوں کے200 طلباء و طالبات نے انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز کا مطالعاتی دورہ کیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے طلباء کو بریفننگ دی،ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن ڈاکٹر ایاز حسین سمیت دیگر افسران نے بھی بریفنگ میں شرکت کی۔ ڈی ایس پی سائبر کرائم احمد عثمان نے بھی طلباء کو بریفننگ دی۔ طلباء و طالبات کے 17 بیج نے انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز کی مختلف برانچز کا وزٹ کیا۔