انٹرن شپ پروگرام طلباء و طالبات کا پولیس ہیڈ کوارٹرز کا معلوماتی دورہ

اینٹی رائٹ فورس کے دستے نے وفد کو ہجوم اور احتجاج کو کنٹرول کرنے کا عملی مظاہرہ دکھایا
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کے ولنٹیئرز اِن پولیس پروگرام کے تحت انٹرن شپ پروگرام کے 24ویں بیج کے طلباء و طالبات نے پولیس ہیڈ کوارٹرز قلعہ گجر سنگھ کا معلوماتی دورہ کیا۔ مختلف یونیورسٹیوں سے آئے ہوئے نوجوانوں کے اس وفد کو پولیس ورکنگ، آپریشنز اور کمیونٹی پولیسنگ کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے پولیس لائنز میں طلباء و  طالبات کو پنجاب پولیس کے آپریشنل ڈھانچے، روزمرہ ڈیوٹیز اور امن و امان برقرار رکھنے سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز منزہ کرامت نے کمیونٹی پولیسنگ، پولیس خدمت مراکز، وویمن سیفٹی ایپ اور پولیس و عوام کے درمیان روابط بہتر بنانے سے متعلق جامع لیکچر دیاپولیس لائنز میں یادگار شہداء پر خصوصی سلامی کی تقریب بھی منعقد ہوئی، جس میں خواتین پولیس افسران کے دستے نے سلامی پیش کی۔ بعدازاں اینٹی رائٹ فورس کے دستے نے طلباء کے وفد کو ہجوم اور احتجاج کو کنٹرول کرنے کا عملی مظاہرہ دکھایاطلباء کو فائرنگ رینج میں جاکر فائر پریکٹس کرنے کا موقع بھی فراہم کیا گیا جبکہ وفد کے لئے کھانے کا خصوصی انتظام بھی کیا گیاطلباء و طالبات نے پنجاب پولیس کی پیشہ ورانہ بریفنگ، تربیتی مظاہروں اور شاندار انتظامات کو سراہتے ہوئے پولیس کے کردار اور عوامی خدمات کے متعلق مفید معلومات فراہم کرنے پر پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیا۔