لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کی مختلف یونی ورسٹیز کے طلباء کا آرگنائزڈ کرائم یونٹ ہیڈ کوارٹرز ٹاؤن شپ کا مطالعاتی دورہ ،ڈی آئی جی او سی یوعمران کشور،ایس پی فرقان بلال، ایس پی آفتاب احمدپھلروان، ایس پی ایڈمن عمران کرامت بخاری اور ایس پی رانا زاہد حسین نے طلباء کو بریفنگ دی۔ ایس پی عمران کرامت بخاری نے طلباء کو پولیس کی چین آف کمانڈ اور انتظامی تقسیم بارے بریفنگ دی۔ طلباء نے ہیڈ کوارٹرز آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا۔ایس پی رانا زاہد حسین نے طلباء کو انویسٹی گیشن اور تفتیش کے دوران درپیش مختلف چیلنجز بارے بریف کیا۔