لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کے انٹرنشپ پروگرام کے تحت مختلف یونیورسٹیز کے 200 سے زائد طلبا و طالبات نے انویسٹی گیشن برانچ پنجاب کا دورہ کیا۔ ترجمان پنجاب نے بتایا کہ طلبا و طالبات کو انویسٹی گیشن برانچ کے مختلف شعبہ جات کی ورکنگ بارے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر انہیں مانیٹرنگ سیل، فنگر پرنٹ بیورو، ریجنل مانیٹرنگ یونٹ، سی ڈی آر برانچ اور دیگر اہم شعبوں کا معائنہ بھی کروایا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب شہزادہ سلطان نے طلبا و طالبات کو تمام شعبہ جات کی ورکنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی اور طلبا و طالبات کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی فراہم کیے۔