یونیورسٹیوں کے200طلبہ و طالبات کا انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

لاہور ( کرائم رپورٹر) لاہور کی مختلف یونیورسٹیوں کے200طلبہ و طالبات نے انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز کا مطالعاتی دورہ کیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید،ایس پی سی آر او ڈاکٹر عقیلہ نیاز نقوی نے بریفنگ دی۔ پولیس کے تمام شعبے وزٹ کرنے کے بعد طلبا اپنی مرضی کے مطابق کسی ایک شعبے کا انتخاب کریں گے، ایک ہفتے کا سپیشلائزڈ کورس کر ایا جائے گا۔