لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ٹرینی وفد نے تھانہ گلبرگ کا مطالعاتی دورہ کیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ اور ایس ایچ او گلبرگ وفد کے ہمراہ تھے۔ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاؤن نے پولیس ورکنگ کے بارے میں وفد کو آگاہ کیا۔وفد کو مختلف پولیس ایپس اور فرنٹ ڈیسک کی ورکنگ بارے بھی آگاہی دی گئی۔اس موقع پر پولیس کو درپیش چیلنجز، جرائم سے نمٹنے کی حکمت عملی بارے بریفنگ دی گئی۔