لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد میاں منشی ہسپتال پہنچ گئے۔ناکہ نیو راوی پر زخمی ہونے والے اہلکار صدیق کی عیادت کی ترجمان ڈولفن کے مطابق ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے ہسپتال میں زیر علاج جوان صدیق سے ملاقات کی نیو راوی پل پر کار سوار نے ناکہ توڑتے ہوئے پولیس اہلکار صدیق کو زخمی کر دیا تھاایس پی ڈولفن کی اہلکار کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ڈاکٹرز سے بھی ملاقات،اہلکار کی صحت بارے استفسار کیاکار سوار ڈرائیور ظفر عباس کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی چارہ جوئی کی جا رہی ہیڈرائیور نے ناکہ توڑنے کی کوشش میں گاڑی پولیس اہلکار پر چڑھا دی تھی ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر شہریوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے