پاکستان کی مشہور شوبز اداکارہ اور ٹی وی میزبان ندا یاسر نے اپنے حالیہ مارننگ شو میں ایک اہم اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے بغیر تصدیق کے ایک ساتھی اداکارہ کی شادی کا اعلان کر دیا تھا، جس پر انہیں افسوس ہے۔
ندا یاسر نے شو میں بتایا کہ کچھ دن قبل انہوں نے کسی سلیبرٹی سے سنی تھی کہ ایک اداکارہ شادی کرنے والی ہے، جس کی تصدیق کیے بغیر ہی انہوں نے اپنے شو میں اس کا اعلان کر دیا۔ ندا نے اس پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔میزبان نے مزید بتایا کہ جب اس اداکارہ نے انہیں فون کیا اور کہا کہ ان کی شادی نہیں ہو رہی ہے اور ندا نے اعلان کر دیا، تو انہیں بہت افسوس ہوا کیونکہ ایسی خبریں لڑکیوں کے لیے حساسیت کا باعث بن سکتی ہیں۔ ندا نے کہا کہ اب وہ سنی سنائی باتوں پر یقین کرنے سے گریز کریں گی۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، اور سوشل میڈیا صارفین اسے ندا یاسر کی پرانی وائرل ویڈیو سے جوڑ رہے ہیں، جس میں انہوں نے اداکارہ انمول بلوچ کی شادی کے بارے میں بتایا تھا۔